Virtual  School Pakistan (VSP) – Fostering the Love of learning

CEO’s Message

  • English
  • Urdu

Assalam u Alaikum!

I embarked on a journey to revolutionize the education system with a vision to offer holistic education, integrated with our cultural and religious values, to every child in Pakistan at an affordable rate. It takes a village to raise a child, and our mission has been to cultivate that village – teachers and caregivers – based on a foundation of trust, respect and cooperation. Our focus for the last 25 years has been to uplift the schooling system in Pakistan by developing value based curriculum, training/supporting teachers, mentoring schools and counseling students and parents.

Having been associated with the education sector for over 3 decades I have witnessed a progressive disconnect between parents and their children. Today, more and more children are forced into the schooling system at a very young and tender age when their social, emotional and physical needs can only be optimally met by their close family, preferably parents. Allah SWT has entrusted parents with a tremendous responsibility that can either help society progress or become the cause for its decline. The prevalent schooling system has parents competing in a never-ending rat race, pitting child against parent, parent against teacher and teacher against the system. This shift in attitudes and behaviors has led to a grave disconnect from the real objectives of a holistic education and has also resulted in weakened social bonds across economic strata and also within the family systems.

Current research indicates that Children need to spend more time playing and connecting with family in their formative years, rather than spending so much time on structured learning. Our Early developmental program focuses on nurturing this parent-child bond through hands on interactive activities. Through the VSP guided-homeschooling program your child can avoid all the unnecessary stresses that going to school can cause. School going toddlers are frequently deprived of sleep and proper nutrition, experience separation anxiety, learn to associate fear and anxiety with learning and testing and may even experience unkind and biased behavior from peers and teachers.

I have witnessed most of these limiting factors of the schooling system first hand, and these are difficult to overcome no matter how hard we try. My 30 years of experience has taught me that most young children do better emotionally, psychologically and physically when they feel secure and unconditionally loved. In their formative years, the ideal place for a child to develop, mentally, physically, emotionally and cognitively is within the safety and comfort of their homes. This realization gave birth to this new venture, Virtual School Pakistan – VSP, a guided Homeschooling system for Muslim parents.

باسمہٖ تعالیٰ

محترم والدین /سرپرست صاحبان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘

تعلیم کے میدان میں اس سفر کا آغاز میں نے انقلابی عزائم کے ساتھ کیا۔ ارادہ یہی تھا کہ ہر پاکستانی بچے کو معاشی بوجھ سے بچاتے ہوئے ایسی معیاری اور ہمہ جہت تعلیم سے روشناس کرایا جائے جو ہماری معاشرتی اور مذہبی اقدار سے ہم آہنگ ہو۔ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے خلاؤں میں نہیں پالے جاتے، پوری کمیونٹی اس بچے پر کام کررہی ہوتی ہے اور ہمارا مشن اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد کی ایسی ٹیم تیار کرنا تھا جو اعتماد، احترام اور تعاون کی فضا بچے کے لیے مہیا کرسکیں۔ پچیس سال کا طویل عرصہ اسکولوں کے معیار کی سطح کو بلند کرنے میں گزرا جس میں نصاب سازی، تربیتِ اساتذہ، اسکولوں کو فنی تربیت و معاونت فراہم کرنا اور والدین اور بچوں کی رہنمائی کرنا شامل تھا۔

تین دہائیوں تک اسکولوں سے وابستگی کے دوران بچوں اور والدین کے مابین بتدریج فاصلے بڑھتے دیکھے۔ آج بیشتر بچے عمر کے اس نازک دور میں اسکول جانے پر مجبور کیے جاتے ہیں جب ان کی جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی ضروریات ان کے والدین اور قریب ترین عزیزوں سے ہی پوری ہوسکتی ہیں۔ اسکول کا مروجہ نظام والدین کے درمیان ایک ایسی بے معنی مقابلہ بازی کی دوڑ کا باعث بنتا ہے جس میں بچہ والدین کے مقابلہ میں، والدین اساتذہ کے مقابلے میں اور اساتذہ مروجہ نظام کے مقابلے میں نبردآزما ہوجاتے ہیں۔اس کھینچا تانی میں نہ صرف بچے کی تربیت اور ہمہ جہت تعلیم کے بلند مقاصد دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں بلکہ معاشرے میں آپس کے روابط اور خاندانی رشتے بھی متاثر ہوتے نظر آتے ہیں۔

تحقیقی ادارے اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بچے کواپنی ابتدائی عمر کا زیادہ حصّہ کھیل اور اپنے خاندان کے افراد سے مضبوط تعلق پیدا کرنے میں گزارنے کی ضرورت ہے نہ کہ نصابی سرگرمیوں کی بھول بھلیّوں میں گم ہونے کی۔ بچوں کی ابتدائی نشوونما کے لیے ہماراتعلیمی پروگرام بچے اور والدین کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جو بچہ اور والدین مل کر خوشی خوشی کر رہے ہوں۔ ورچوئل اسکول پاکستان (وی ایس پی) کے ہوم اسکولنگ پروگرام کے ذریعے اسکول جانے کے بہت سے منفی اثرات سے بچے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ دو یا تین سال کے بچے اسکول جانے سے نیند کی کمی، خوراک میں بداحتیاطی کے ساتھ ساتھ والدین سے جدائی کے شدید صدمے سے دوچار ہوتے ہیں جس کے نفسیاتی اثرات بچے کے تعلیمی عمل پر پڑسکتے ہیں۔ ایک بچہ جو فطری طور پر کچھ نئی چیز سیکھ کر خوش ہوتا ہے اب وہ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے تو شاید کچھ نہ کچھ سیکھ لے، لیکن اس کے اند ر سے فطری تجسس کاجذبہ ختم ہوتاجاتا ہے۔

میرے تیس سالہ تجربے کے مطابق اگر زیادہ تر بچے اپنے اردگرد کے ماحول میں غیر مشروط محبت پائیں اور اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں تو وہ جذباتی، نفسیاتی اور جسمانی طور پر اعلیٰ کار کردگی دکھا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے بچے کے ابتدائی سالوں میں ذہنی، جسمانی، نفسیاتی اور جذباتی نشوونما کے لیے بہترین مقام اس کا گھر ہے جہاں وہ اپنے آپ کو محفوظ ہاتھوں میں پاکر ہر طرح مطمئن ہوتا ہے۔ہم نے بچوں کی بہتری اور والدین کی ضرورت کے پیشِ نظر اس نئی مہم یعنی ورچوئل اسکول پاکستان (وی ایس پی)کا آغاز کیا ہے جو مسلمان والدین کے لیے ہوم اسکولنگ کے لیے رہنمائی مہیا کرسکے۔

جزاکم اللہ خیراً

Meet the Team

Safoora Naeem

Chief Executice Officer (CEO)

Hafsa Naeem

Project Manager and Homeschooling Consultant

Ms. Asma Jabbar

Head of Curriculum Design (ECE)

Ms. Samreen Rashid

Academic Supervisor & Parent Mentor

Abdul Latif

Head of Operations & Finance

Get In touch

Mailing Address: C-11, Block J, North Nazimabad, Karachi
Pakistan

Email: vsp@virtualschoolpakistan.com